ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دن میں چلنے والی منگلورو بنگلورو ٹرین مارچ سے شروع

دن میں چلنے والی منگلورو بنگلورو ٹرین مارچ سے شروع

Sat, 21 Jan 2017 01:05:24  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو20/جنوری (ایس او نیوز) سال 2014کے بجٹ میں اعلان کی گئی دن میں چلنے والی منگلورو بنگلورو ٹرین بالآخر اب یکم مارچ سے پٹریوں پر دوڑنے لگے گی۔ یہ ٹرین ہاسن او ر میسورو ہوکر بنگلور پہنچے گی۔ 

 ٹرین کا اعلان کرنے کے باوجود اس کو محکمہ ریلوے کی جانب سے شروع نہ کیے جانے پر اڈپی ریلوے یاتری سنگھا نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی تھی۔ اس پر بھی حکام کی طرف سے بہت زیادہ ٹال مٹول دیکھنے کے بعد جب جج نے وارننگ جاری کردی تو اب حکام کی طرف سے کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ دن میں چلنے والی اس ٹرین کو یکم مارچ2017 سے پہلے ہی شروع کیا جائے گا۔ پہلے اعلان شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق یہ ٹرین بنگلورو سے صبح 8.30بجے چھوٹے گی اور منگلورو رات 9.15 کو پہنچے گی۔ جبکہ منگلورو سے یہ ٹرین صبح 6.30بجے چھوٹے گی اور شام 7.30بجے بنگلورو پہنچے گی۔

 عدالت میں حکام کی طرف سے ٹرین شروع کرنے کی یقین دہانی پر اڈپی ریلوے یاتری سنگھاکے صدرآر ایل داس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی تنظیم کی جیت قرار دیا ہے۔


Share: